Midterm Elections: Are The Results According To The Chinese And Russian Meddling?
مجیب خان
President Donald Trump holds a news conference following midterm elections at White house |
Midterm elections, The Democrats regained control of the U.S. House of Represents |
مڈ ٹرم الیکشن سے پہلے بڑا شور یہ ہو رہا تھا کہ چین الیکشن میں Hacking کر رہا تھا۔ پھر یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ روس مڈ ٹرم الیکشن میں بھی Meddling کرے گا۔ اور اس پر روس کو متنبہ بھی کیا جا رہا تھا۔ امریکہ کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اس بار ے میں سنسنی خیز خبریں پھیلا رہی تھیں کہ چین اور روس کی مڈ ٹرم الیکشن میں مداخلت کے کچھ ثبوت انہیں ملے تھے۔ اور یہ بڑے وثوق سے امریکی عوام کو بتایا جا رہا تھا۔ لیکن چین اور روس کی Meddling کا جتنا زور و شور تھا۔ امریکی عوام مڈ ٹرم الیکشن میں اتنے ہی زور و شور سے ووٹ ڈالنے آۓ تھے۔ جو ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج امریکی عوام کے ووٹوں کی گنتی کے بعد جب سامنے آۓ تھے۔ اسے دیکھ کر سب چین کی Hacking اور روس کی Meddling بھول گیے تھے۔ ان خبروں کا موضوع بدل گیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس اکثریت میں آ گیے ہیں۔ جبکہ سینٹ میں ری پبلیکن کی اکثریت برقرار ہے۔ اور اب سنسنی خیز خبریں یہ ہیں کہ ڈیمو کریٹس کیا صدر ٹرمپ کو Impeach کریں گے؟ ڈیمو کریٹس 2016 کے انتخابات میں روس کی Meddling کی تحقیقات کی فائلیں دوبارہ کھولیں گے؟ صدر ٹرمپ کے ایجنڈہ پر عملدرامد کیسے ہو گا؟ ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی اکثریت صدر ٹرمپ کے لئے کس قدر Hostile ہو گی؟ اب امریکی عوام ایوان نمائندگان، سینٹ اور وائٹ ہاؤس سے کیا توقع کر رہے ہیں؟ اس وقت صدر ٹرمپ کے لئے سینٹ میں ری پبلیکن کی اکثریت Blessing ہے۔ مڈ ٹرم الیکشن میں جو سیاسی نقشہ ابھرا ہے یہ صدر ٹرمپ کے 2020 میں دوبارہ صدر منتخب ہونے میں کس حد تک مثبت ہو سکتا ہے۔ ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کا اکثریت میں اور سینٹ میں اقلیت میں جو بھی رول ہو گا اس کا فائدہ صدر ٹرمپ کو ہو گا۔
مڈ ٹرم الیکشن میں اگر روس اور چین نے مداخلت کی ہے تو اس کی پلاننگ اور اسٹرٹیجی بڑی ذہانت سے کی گئی تھی۔ چین نے ڈیمو کریٹس کو فوکس کیا تھا۔ اور روس نے ری پبلیکن کو فوکس کیا تھا۔ انتخابات سے چند ماہ قبل چین کی Hacking کے بارے میں انٹیلی جینس کی ایک رپورٹ بھی آئی تھی۔ جس میں چین کا امریکہ کے انتخابات کا Data Hack کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ اس کی ایک وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ چین صدر ٹرمپ کی Tariff پالیسی سے خوش نہیں تھا۔ جبکہ روس نے سینٹ میں ری پبلیکن کی اکثریت کو صدر ٹرمپ کے سیاسی مفاد میں ضروری سمجھا تھا۔ ری پبلیکن پارٹی کے سینٹروں کا ایک وفد موسم خزاں کے آغاز پر ماسکو گیا تھا۔ وفد نے صدر پو تن اور روسی پارلیمنٹیرین سے ملاقات کی تھی۔ واشنگٹن واپس آنے کے بعد سینٹروں نے روس پر سے پابندیاں ختم کرنے اور صدر پو تن سے ڈائیلاگ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اور روسی پارلیمانی وفد کو امریکہ آنے اور اراکین کانگرس سے ملاقات کرنے کی دعوت دینے کا کہا تھا۔ ری پبلیکن سینٹروں کے وفد کی روس کے ساتھ یہ خیر سگالی قابل ذکر تھی۔ 2018 کے مڈ ٹرم الیکشن میں Meddling اتنا گرم موضوع نہیں ہے۔ 2016 کے انتخابات میں ڈیمو کریٹس کی اگر ایوان نمائندگان اور سینٹ میں اکثریت ہوتی تو روس کی انتخابات میں نام نہاد مداخلت شاید کبھی اتنا بڑا ایشو نہیں بنتا۔ اور اگر ڈیمو کریٹس اسے ایشو بناتے تو 2018 کے مڈ ٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان اور سینٹ میں ان کی اکثریت ختم ہو جاتی۔ بہرحال اب ڈیمو کریٹس کی وائٹ ہاؤس میں آنے کی کیا اسٹریٹجی ہو گی؟ اور ری پبلیکن کی وائٹ ہاؤس اپنے کنٹرول میں رکھنے، ایوان نمائندگان واپس لینے اور سینٹ میں اکثریت برقرار رکھنے کی کیا اسٹرٹیجی ہو گی؟ لیکن ایک بات بہت واضح ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایوان نمائندگان اور سینٹ دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ Ball ڈیمو کریٹس کے Court میں ر کھی جاۓ اور وائٹ ہاؤس کے Court میں نہیں آنے دی جاۓ۔
ڈیمو کریٹس کا پہلا ایشو خارجہ پالیسی ہو گا۔ صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر ڈیمو کریٹس کو جن امور پر اختلاف ہے ان پر صدر ٹرمپ کو Flexible ہونا ہو گا۔ ٹریڈ ایشو ز پر ڈیمو کریٹس کے مشورے سنجیدگی سے لینا ہوں گے۔ ایسے ہی امیگریشن اور Health care ایشو ز ہیں۔ جن پر Compromise کرنا ہو گا۔ ٹیکس اور Budget Deficit اہم معاشی مسئلے ہیں جن پر ٹرمپ انتظامیہ اور کانگرس کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا۔ اور اس کا کوئی حل ڈھونڈنا ہو گا۔ صرف اکتوبر میں امریکہ کے deficit میں 100بلین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ 2018 کے اختتام پر 782بلین ڈالر سے امریکہ کا سالانہ مالیاتی Budget deficit ایک ٹیریلین ڈالر پر پہنچ جاۓ گا۔ جبکہ اس وقت امریکہ 22ٹیریلین ڈالر کا مقروض ہے۔ یہ ایران پر بندشیں لگانے سے زیادہ بڑے امریکہ کے سیکیورٹی کے مسئلے ہیں۔ جنہیں Top Priority دینا ہو گی۔ ایران کو معاشی طور پر Squeeze کرنا صدر ٹرمپ کی Legacy نہیں ہو گی۔ Budget deficit اور Heavy debt میں Squeezed امریکہ کو نکالنے میں صدر ٹرمپ کیLegacy ہے۔
No comments:
Post a Comment