Mr. Pompeo Was Nine Years Old When President Nixon
Made A Historic Trip to China In 1972 And Opened China for The World, Mr.
Pompeo Is Now Fifty-Six Years Old and Telling the World for Fifty Years That
America’s China Policy Was A Failed Policy
President Richard Nixon was a
genius in world affairs, but he was a brilliant republican crook
مجیب خان
Chairman Mao Zedong and President Richard Nixon, 1972 |
President Jimmy Carter and Richard Nixon with Chinese vice PremierDeng Xiaoping, January 1979 |
The U.S President Ronald Reagan visited China, April 1984 |
Secretary of State Henry Kissinger and Chairman Mao Zedong |
Secretary of State Mike Pompeo "because Chinese Communist Party, today we're all still wearing masks" relations with China gave us masks |
گزشتہ Fall اور پھر Winter میں یہ کہا جا
رہا تھا کہ دنیا اس وقت تک محفوظ نہیں ہے کہ جب تک ایرانی حکومت کا Behavior تبدیل نہیں ہو گا۔ یہ سیکرٹیری آف
اسٹیٹ Mike Pompeo دنیا کو بتاتے
تھے۔ پھر امریکہ نے حملہ کر کے ایرانی جنرل کو مار دیا۔ ایران نے عراق میں امریکہ
کے ملٹری بیس پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ دنیا یہ دیکھ کر سمجھی اب دونوں نے ایک دوسرے کا Behavior تبدیل کر دیا ہے۔ اور دنیا اب
محفوظ ہو گئی ہے۔ لیکن اب Summer میں سیکرٹیری
آف اسٹیٹ Mike Pompeo نے دنیا کو
بتایا ہے کہ 'دنیا اس وقت تک محفوظ نہیں ہے کہ جب تک چین کا Behavior تبدیل نہیں ہو گا۔ لیکن سواۓ چند ملکوں کے دنیا کے ملکوں کی ایک بڑی
اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ دنیا اب اس وقت تک محفوظ نہیں ہے کہ جب تک Mike Pompeo امریکہ کے سیکرٹیری آف اسٹیٹ ہیں۔
ان کے خیال میں Mike Pompeo کے نظریات John Bolton کے نظریات سے بھی
زیادہ خطرناک ہیں۔ Mike
Pompeo امریکہ اور چین میں Third World War کرا دیں گے۔ سیکرٹیری آف اسٹیٹ چین کے خلاف ایک عالمی اتحاد بنانے
کے مشن پر ہیں۔ اور اس مقصد سے وہ لندن گیے تھے۔ سیکرٹیری آف اسٹیٹ Mike Pompeo نے کہا " چین کے ساتھ مل کر
کام کرنا امریکہ کی افسوسناک غلطی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی اپنے ہمسائیوں کو دھونس اور
دھمکی دے رہی ہے۔ ہم ہر ملک کے ساتھ مل کر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ہر طول و عرض
میں کوششوں کے خلاف کام کریں گے۔" برطانوی وزیر اعظم Boris Johnson نے چین پر سخت موقف
کے لیے دباؤ سے مزاحمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا " I’m not going to be pushed into
a position of becoming a knee-jerk Sinophobe on every issue, somebody who is
automatically anti-China,” Prime minister said. “But we do have serious
concerns.”
برطانیہ امریکہ کے لیے چین کے ساتھ اپنے مفادات Jeopardize نہیں کرے گا۔ دنیا میں کون سے تعلقات جن
میں اختلاف نہیں ہیں۔ برطانیہ کے عراق جنگ سے پہلے اور عراق جنگ کے بعد امریکہ سے اختلاف
تھے۔ نیٹو میں بھی رکن ملکوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔ افغانستان میں امریکہ
کی طویل جنگ اور شکست کا الزام نیٹو کو نہیں دیا جاتا ہے۔ چین کے خلاف عالمی اتحاد
بنانے کے مشن میں سیکرٹیری آف اسٹیٹ Mike Pompeo نے اپنے یورپ کے دورے میں جرمنی اور فرانس کو شامل نہیں کیا تھا۔
یہ نیٹو کے اہم ملک ہیں۔ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سیکرٹیری آف اسٹیٹ
نے لندن میں چین کے خلاف “Every
Nation” سے اپیل میں جرمنی اور فرانس کو شامل نہیں کیا تھا۔ یورپ میں Favorable Support نہیں ملنے کے بعد سیکرٹیری آف
اسٹیٹ Mike Pompeo کیلیفورنیا آۓ
تھے۔ اور پریذیڈنٹ Nixon کی قبر پر جانے
کے بجاۓ Nixon Presidential
Library میں سیکرٹیری آف اسٹیٹ نے چین کے ساتھ امریکہ کے 50سال ناکام تعلقات
کی تاریخ بیان کی تھی۔ سیکرٹیری آف اسٹیٹ کو یہ Regret تھا کہ پریذیڈنٹ Nixon نے چین کے لیے دنیا کا گیٹ کیوں کھولا تھا۔ Nixon Library میں Pompeo کی تقریر جیسے Nixon کو قبر میں Torture دے رہی تھی۔ Pompeo نے کہا “The world was much different then, we imagined engagement with
China would produce a future with bright promise of comity and cooperation. But
today- today we’re all still wearing masks and watching the pandemic’s body
count rise because the CCP [Chinese Communist Party] failed in its promises to
the world.”
1972 میں پریذیڈنٹ Nixon جب چین کے تاریخی
دورے پر گیے تھے۔ Mike
Pompeo اس وقت 9سال کے تھے۔ اور آج وہ 56سال کے ہیں۔ ان 47سالوں میں دنیا
میں امریکہ کا کیا رول تھا؟ دنیا کے ساتھ امریکہ نے کیا کیا ہے؟ دنیا کے کتنے
ملکوں کو تباہ کیا ہے؟ امریکہ نے دنیا میں کتنے ملکوں کو اقتصادی خوشحالی دی ہے؟ ان
47سالوں میں امریکہ نے کتنی جنگیں کی ہیں؟ ہر جنگ شکست پر کیوں ختم ہوئی تھی؟ امریکہ
نے یہ جنگیں کیوں شروع کی تھیں کہ جب امریکی لیڈروں کو “China’s disgraceful menace” ہونے کا انہیں معلوم تھا؟ پریذیڈنٹ Reagan کے دور میں امریکہ میں جتنے بچے پیدا ہوۓ تھے۔ ان کا مستقبل عراق جنگ
کیا چین کی Communist Party نے بنایا تھا؟
امریکہ نے بھی دنیا سے صد ام حسین کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد عراق کو جرمنی اور
جاپان بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن پھر عراق کو شیعہ سنی خانہ جنگی کس نے دی تھی؟ President Trump کے بارے میں یہ اعتراف ضرور کیا
جاۓ گا کہ وہ اپنے Conscience سے بولتے ہیں۔
اورBill O’Reilly سے انٹرویو میں پریذیڈنٹ Trump نے کہا تھا “We
are not innocent” اور Mr. Pompeo
do you agree with your Boss? 40سال میں
امریکی کی جنگوں سے دنیا کو کچھ نہیں ملا ہے۔ لیکن اس عرصہ میں چین کی اقتصادی
ترقی اور پالیسیوں سے دنیا کے بے شمار ملکوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ ایشیا، افریقہ اور
لا طین امریکہ کے ملک اقتصادی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوۓ ہیں۔ چین
نے امریکہ کی Hegemony ختم کر کے اپنی
Hegemony قائم نہیں کی ہے۔ امریکہ میں Republican and Democratic Party کا رول نہیں بدلا
ہے۔ لیکن چین کی کمیونسٹ پارٹی کا رول بدل گیا ہے۔ چین سائنس اور ٹیکنالوجی میں
امریکہ کے مقابلے پر آنا چاہتا ہے۔ اقتصادی ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہے۔ لیکن
امریکہ نے چین کو اس راستہ سے ہٹانے کے لیے چین پر Military adventurism دباؤ بڑھا دیا ہے۔ پریذیڈنٹ
Nixon نے
چین کم عالمی برادری میں شامل کیا تھا۔ اور عالمی برادری نے چین کی اقتصادی ترقی
سے فائدے اٹھاۓ ہیں۔ پریذیڈنٹ Nixon نے چین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کے بارے میں جن تحفظات کا اظہار
کیا تھا۔ وہ اب دنیا کے سامنے ہیں۔
سیکرٹیری آف اسٹیٹ Mike Pompeo کے اس الزام میں بھی کوئی حقیقت
نہیں ہے کہ چین اپنے ہمسائیوں کو Bully کر رہا ہے۔ چین کے ہمسایہ ایشیا میں سب سے بڑا Trading Block ہے۔ چین کےASEAN ملکوں کے ساتھ ٹریڈ 45بلین
ڈالر سے 500بلین ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ ASEAN ممالک اقتصادی ترقی میں چین کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ کا Venezuela سے بر تاؤ ایک Perfect Bully Definition ہے۔ دنیا میں
کسی ملک پر چین کا کوئی Domination نہیں
ہے۔ اختلافات کو Confrontation بنانا چین کی
پالیسی نہیں ہے۔ چین صرف Dialogues میں یقین رکھتا
ہے۔ چین نے اپنے ہمسائیوں کو کبھی اقتصادی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ یا ان کا اپنے
سیاسی مفاد میں استحصال کیا ہے۔ تائیوان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا کبھی سوچا
تک نہیں تھا۔ بھارت کے ساتھ سرحدی اختلافات کے باوجود چین بھارت کا ایک بڑا ٹریڈ نگ
پارٹنر ہے۔
امریکہ نے سرد جنگ ختم ہونے کے بعد
ابھی تک اپنی پالیسیاں نہیں بدلی ہیں۔ اور اپنی سرد جنگ دور کی پالیسیاں جاری رکھی
ہیں۔ Economic Development پر National Security کو ترجیح دی ہے۔ 20سال
صرف National Security کے نام پر
جنگیں جاری ر کھی تھیں۔ اور یہ جنگیں بھی چین سے قرضے لے کر لڑی جا رہی تھیں۔
کانگریس ہر مرتبہ قرضہ کی حد بڑھا دیتی تھی۔ اور انتظامیہ نئے قرضے لینے لگتی تھی۔
Mike Pompeo بھی کانگریس کے
رکن تھے۔ سوویت یونین افغان جنگ میں اقتصادی طور پر دیوالیہ ہو گیا تھا۔ 100بلین
ڈالر کا مقروض ہو گیا تھا۔ اور پھر سو و یت ایمپائر گر گئی تھی۔ امریکہ اس وقت
23ٹیریلین ڈالر کا مقروض ہے۔ اور چین کا اس میں 1.3ٹیریلین ڈالر کا قرضہ ہے۔ Coronavirus کے نتیجے میں Lockdown سے دنیا کی معیشت بہت بری متاثر
ہوئی ہے۔ قرضہ لینا اور قرضہ ادا کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان چین اور روس کی
کوششوں سے طا لبان کے ساتھ امریکہ کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ لیکن ابھی اس معاہدہ پر
مکمل عملدرامد نہیں ہوا ہے کہ امریکہ نے چین کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ اس کے
در پردہ امریکہ پر چین کے قرضوں کی ادائیگی کا ایشو ہے۔ چین کے خلاف امریکہ کا ایک
پراپگنڈہ یہ بھی ہو رہا ہے کہ چین نے
امریکہ سے Unfair Trade سے
کھربوں ڈالر بناۓ ہیں۔ اور چین Unfair Trade سے کھربوں ڈالر کو امریکہ پر قرضوں میں Adjust کرے۔
چین کے خلاف جنگ کی باتوں کے اثرات
امریکی عوام محسوس کر رہے ہیں۔ امریکہ میں اشیا کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ Plumbers, Electricians, Building
Contractors اپنے شعبہ میں Materials کی کمی دیکھ رہے ہیں۔ یا یہ مہنگی مل رہی ہیں۔ اسی
طرح Soda and Beer Companies کو Aluminum Cans نہیں مل رہے ہیں۔ امریکہ میں Aluminum Companies یہ Cans بنا سکتی ہیں۔ لیکن یہ بہت مہنگے ہوں گے۔ جبکہ چین سے انہیں یہ بہت
سستے ملتے تھے۔ امریکی Consumers سستی Made in China اشیا سے فیضیاب ہوتے تھے۔ لیکن ان
کے لیڈر Expansive Confrontation میں اپنا Political Interest دیکھتے ہیں۔