No Nation Is Above The Law of Nature: America, Bangladesh, India, Nepal And
Sierra Leone All Have Nature’s Extreme Weather
مجیب خان
|
Houston under flood waters |
|
Hurricane Harvey's widespread flooding in Houston |
|
People are rescued from a flooded neighborhood |
|
Five-hundred thousand cars were damaged from Hurricane Harvey |
|
People are rescued from another flooded neighborhood |
قانون
قدرت میں تمام قوموں کا یکساں مقام ہے۔ اور اس میں کسی قوم کو نسل، رنگ اور مذہب
کی بنیاد پر خصوصی نہیں سمجھا جاتا ہے۔ بڑی اور چھوٹی، طاقتور اور کمزور، غریب اور
مالدار ہر قوم کے ساتھ قدرت اپنے قانون کے نفاذ میں کوئی تفریق نہیں کرتی ہے۔ قدرت
نے چار موسم ہر قوم کو دئیے ہیں۔ خوشگوار موسم ہر قوم کو دئیے ہیں۔ اور برے موسم
کی تباہیاں بھی ہر قوم کو دی ہیں۔ دنیا نے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن
میں موسم کی تباہیاں دیکھی ہیں۔ جہاں طوفانی آندھی کے ساتھ شدید طوفانی بارشوں کے
نتیجے میں شہر ڈبو گیا تھا۔ ہر گھر میں سیلاب آ گیا تھا۔ ہزاروں گھر تباہ ہو گیے
لاکھوں لوگ بے گھر ہو گیے۔ لوگوں کے گھروں میں سیلاب داخل ہونے سے ان کی ضروریات
زندگی کا سارا سامان بھی بہہ گیا۔ تقریباً 5 لاکھ کاریں سیلاب میں تباہ ہو گئی۔
جیسے سورج جب طلوع ہوا شہر بھر خشحال تھا اور سورج جب غروب ہونے لگا تو شہر بھر کو
بدحال کر گیا۔ اس وقت تک کی اطلاع کے مطابق 50 افراد ہلاک ہوۓ ہیں۔ جبکہ متعدد لوگ
ابھی تک لا پتہ ہیں۔ ہیوسٹن شہر سے سیلاب کا پانی اترنے کے بعد گھر گھر ان لوگوں
کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں جو گھروں میں محصور ہو گیے تھے۔ اور محفوظ
مقامات تک نہیں پہنچ سکے تھے۔ اور سیلاب اب ان کے گھروں میں آ گیا تھا۔ بعض علاقوں
میں 47 انچ بارش ہوئی تھی۔ امریکہ کے چوتھے بڑے اور گیارہ ملین کی آبادی کے شہر ہیوسٹن
میں طوفانی آندھی، طوفانی بارشیں اور سیلاب تباہی پھیلا گیے ہیں ۔ اس شہر کو دوبارہ
تعمیر کرنے پر 180بلین ڈالر خرچ ہوں گے۔ اور اسے تعمیر کرنے میں خاصا عرصہ لگ جاۓ
گا۔
جس
وقت طوفانی آندھی، طوفانی بارشیں اور سیلاب ہیوسٹن شہر میں تباہی پھیلا رہے تھے۔
اس وقت بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال کے شہر بھی طوفانی بارشوں کے سیلاب میں ڈوبے
ہوۓ تھے۔ بے شمار لوگوں کے گھر پانی میں بہہ گیے تھے۔ ان ملکوں میں قدرتی تباہیوں
سے شہریوں کو بچانے کا حکومت کا انتظام اتنا ایڈوانس نہیں ہے کہ جیسے یہ امریکہ
میں تھا۔ ویسے بھی بنگلہ دیش اور بھارت میں گنجان آبادی کے شہراور قصبے ہیں۔ لہذا
ان طوفانوں کی آمد سے پہلے شہروں اور قصبوں کا لوگوں سے خالی کرانا آسان نہیں ہے۔
بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے 1200 لوگ
ہلاک ہوۓ ہیں۔
No comments:
Post a Comment