Sunday, February 9, 2020

President Trump Acquitted, But It Seems Presidential Candidate Joe Biden Has Been Impeached, He Is Way Behind In Polls And No Longer Front Runner

  President Trump Acquitted, But It Seems Presidential Candidate Joe Biden Has Been Impeached, He Is Way Behind In Polls And No Longer Front Runner  

Why is Ukraine so important that Democrats were impeaching the President of the United States for Ukraine, sixty million Americans elected him.

مجیب خان

House Impeachment Managers with Speaker Nancy Pelosi



  پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Half Glass Impeach کر کے ڈیمو کریٹس نے کیا اپنی پوزیشن خراب کی ہے؟ ڈیمو کریٹس کو جب یہ معلوم تھا کہ سینٹ میں ان کی اکثریت نہیں ہے۔ اور وہ کانگرس میں جہاں انہیں اکثریت حاصل ہے۔ اگر پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کر دیں گے تو سینیٹ میں جہاں ری پبلیکن اکثریت میں ہیں وہ پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach نہیں کریں گے۔ پھر یہ کہ اسے پارٹی لائن Impeach دیکھا جاۓ گا۔ جس کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی۔ ڈیمو کریٹس کے سامنے جب Impeachment کے آخری Scene کی یہ Picture جب بہت واضح تھی تو پھر انہوں نے یہ ڈرامہ اسٹیج کیوں کیا تھا؟ 5ماہ تک اس ڈرامہ کی CNN اور دوسرے چینلز پر Series دیکھی گئی تھیں۔ اس پر 53ملین ڈالر خرچ کیے گیے تھے۔ اور یہ ڈرامہ آخر میں Flop ہو گیا۔ Speaker Nancy Pelosi کی پہلی advised بالکل درست تھی کہ “Don’t go that path” لیکن ڈیمو کریٹس پھر اسی راستہ پر آ گیے تھے جس کے نتائج کا انہیں با خوبی علم تھا۔ بعض ڈیمو کریٹس جو پریذیڈنٹ کو Impeach کرنے کے بہت زیادہ حامی تھے۔ ان کا خیال شاید یہ تھا کہ پریذیڈنٹ ٹرمپ کے خلاف ان کا کیس بہت مضبوط ہے اور Impeachment کاروائی جب شروع ہو گی۔ اور حقائق سامنے آئیں گے تو پریذیڈنٹ ٹرمپ بھی پریذیڈنٹ نکسن کی طرح Resign کر دیں گے۔ ری پبلیکن بھی پریذیڈنٹ ٹرمپ پر Resign کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔ لیکن اس کے برعکس ہوا تھا۔ پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کرنے کے بارے میں حقائق زیادہ ٹھوس نہیں تھے۔ بہت کمزور کیس تھا۔ جبکہ پریذیڈنٹ نکسن کے خلاف Impeachment case   بہت مضبوط تھا۔ صرف اس لیے ری پبلیکن پارٹی بھی پریذیڈنٹ نکسن کو Impeach کرنے میں ڈیمو کریٹس کے ساتھ تھے۔ پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کرنے کے لیے ایسا نہیں تھا۔ پھر یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ 12 ری پبلیکن سینیٹر ز رٹائر ہو رہے تھے۔ اور انہیں نومبر میں اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا نہیں کرنا تھا۔ شاید ان میں سے چھ سات  سینیٹر ز پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کرنے میں ڈیمو کریٹس کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ لیکن یہ صرف Gambling تھی۔ ڈیمو کریٹس کے پاس آخری کارڈ یہ تھا کہ کانگرس میں ان کی اکثریت ہے اور وہ ری پبلیکن کے بغیر پریذیڈنٹ ٹرمپ کو Impeach کر دیں گے۔ اور یہ تاریخ بن جاۓ گی کہ پریذیڈنٹ ٹرمپ کو کانگرس نے Impeach کیا تھا۔ لیکن سینیٹ نے پریذیڈنٹ ٹرمپ کے خلاف Impeachment کو مستر د کر دیا تھا۔ اور پریذیڈنٹ Acquitted ہو گیے تھے۔ پارٹی لائن Impeachment کا نتیجہ پارٹی لائن Acquittal تھا۔
  اسرائیل کے بعد  Ukraine امریکہ کے لیے کیوں اس قدر اہم ہو گیا تھا کہ  President of United States کو صرف Ukraine کی امداد روکنے پر Impeach کیا جا رہا تھا۔ کانگرس نے Ukraine کے لیے تقریباً  400 ملین ڈالر امداد منظور کی تھی۔ لیکن پریذیڈنٹ ٹرمپ نے امداد روک لی تھی اور Ukraine کی حکومت سے کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے کا کہا تھا۔ جو سابق نائب صدر Joe Biden کے صاحبزادے کے بارے میں تھی۔ Joe Biden کے صاحبزادے Ukraine کی ایک ا نر جی کمپنی میں بورڈ کے رکن تھے۔ اور کمپنی انہیں 83 ہزار ڈالر ماہانہ دیتی تھی۔ کمپنی کے کرپشن کی تحقیقات Ukraine کے Prosecutor کر رہے تھے۔ اس وقت نائب صدر Joe Biden نے ایک بلین ڈالر کی امداد روک لی تھی۔ اور Ukraine کی حکومت سے پہلے Prosecutor کو برطرف کرنے کے لیے کہا تھا۔ پریذیڈنٹ ٹرمپ نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی تھی۔ صرف اس کرپشن کی تحقیقات کرنے کے لیے کہا تھا۔ اتنی سی بات پر پریذیڈنٹ ٹرمپ کے خلاف Impeachment کا کیس بن گیا تھا کہ پریذیڈنٹ ٹرمپ نے ایک غیر ملک سے امریکی شہری کی تحقیقات کرنے کا کہا تھا۔ Joe Biden صدارتی امیدوار ہیں۔ اور پریذیڈنٹ ٹرمپ نے اپنے حریف پر غیرملکی حکومت سے Dirt اچھالنے کا کہا تھا۔ اور اسے Ukraine کو امداد دینے سے  Quid pro quo کہا تھا۔ اور اسے  Impeachment میں Abused of power کہا گیا تھا۔ Ukraine اب امریکہ کا ایک  قریبی اتحادی ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی میں Ukraine کی اتنی ہی اہمیت ہے کہ جتنی اسرائیل کی اہمیت  ہے۔  Russia کو امریکہ کا Adversary کہا جاتا ہے۔ اور Ukraine کو امریکہ کا اتحادی کہا جاتا ہے۔ جو روس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ اور روس سے لڑ رہا ہے۔ امریکہ اسے مہلک ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ امریکہ کو یورپ کے وسط میں روس کے خلاف ایک دشمن کی ضرورت تھی۔ اور اس آسامی کے لیے Ukraine بہت مناسب تھا۔
  سرد جنگ میں Soviet Union اور Ukraine ایک ہی ملک تھے۔ امریکہ کے سخت Rival تھے۔ Ukrainians سوویت یونین میں حکومت میں تھے۔ سوویت یونین کے صدر تھے۔ کمیونسٹ پارٹی میں اعلی عہدوں پر تھے۔ تخفیف اسلحہ پر یہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات بھی کرتے تھے۔ Ukraine میں ایک بڑی تعداد میں روسی آباد ہیں۔ 2001 کی راۓ شمار ی کے مطابق Ukraine  کی آبادی کا 17.3% روسی ہیں۔ جن کی ایک بڑی تعداد  Ukraine کے مشرق، جنوب اور مغرب میں آباد ہے۔ Kiev میں 13% روسی ہیں۔ جبکہ Crimea میں ایک بہت بڑی اکثریت روسیوں کی ہے۔ روسی Ukraine میں اسی طرح Settlers ہیں۔ جس طرح گنجان فلسطینی علاقوں میں یہودی Settlers ہیں۔ 2013 تک یہاں Russians اور Ukrainians میں کوئی لڑائی نہیں تھی۔ روس کے لیے Ukraine کا بحران پیدا کیا گیا ہے۔ پہلے روس کا اس کے ہمسایہ ملکوں کو نیٹو میں شامل کر کے گھراؤ کیا گیا تھا۔ اور پھر 2014 میں Ukraine میں روس نواز ‎Victor Yanukovych کی حکومت کا پارلیمنٹ میں یورپ نواز گروپ نے خاتمہ کر دیا تھا۔ روس کے لیے یہ سلامتی کا ایک نیا خطرہ بن گیا تھا۔ Ukraine کو بھی نیٹو میں شامل کرنے کی باتیں ہونے لگی تھیں۔ Ukraine میں آباد روسیوں پر حملے ہونے لگے تھے۔ یورپ کے وسط میں Ukraine اسرائیل بن گیا تھا۔ جس طرح اسرائیل نے اپنی سلامتی کے مفاد میں فلسطینی علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔ روس نے سب سے پہلے اپنی سلامتی کے مفاد میں Crimea کو روس میں شامل کر لیا۔ Crimea صدیوں سے روس کا حصہ تھا۔ روس اور Ukraine جب ایک ملک تھے۔ روس نے خیر سگالی میں یہ Ukraine کو دے دیا تھا۔
  روس Ukraine میں اپنی روسی آبادی کو بچانے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔ جن پر Ukrainian فوج حملے کر رہی ہے۔ امریکہ اور یورپی ملک انہیں اسلحہ دے رہے ہیں۔ تنازعہ کا پر امن حل کے بجاۓ ہتھیاروں سے حل کرنا ان کی ایک عادت بن گئی ہے۔ دنیا کو سب سے بڑا خطرہ صرف دہشت گردی سے نہیں ہے۔ بلکہ Terrorism اور Military Industrial Complex انسانیت کے لیے سب سے بڑے خطرے ہیں۔ فلسطینی جب ان کے درمیان اسرائیلی Settlers  پر حملے کرتے ہیں۔ تو اسرائیل ان کا دفاع کرتا ہے۔ اور فلسطینیوں کے خلاف فوجی کاروائی کرتا ہے۔ روس بھی Ukraine میں اپنی روسی آبادی کے دفاع میں کاروائی کرتا ہے۔ لیکن امریکہ اور نیٹو کے یورپی ملک اسے سرد جنگ کی کشیدگی میں دیکھتے ہیں۔
  امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار پریذیڈنٹ کو ایک غیرملک کی امداد روکنے پر کانگرس نے Impeach کیا ہے۔ تاریخ میں یہ دیکھا جاۓ گا کہ یہ ملک آخر کیوں اتنا اہم تھا؟ صدر ٹرمپ کے صدارتی حریف پر Ukraine نے اتنی Dirt نہیں پھینکی تھی۔ کہ جتنی سینٹ میں Impeachment Trial کے دوران صدارتی امیدوار Joe Biden  کے صاحبزادے کے بارے میں کرپشن کے انکشاف ثبوت کے ساتھ امریکی عوام کے سامنے آۓ ہیں۔ اسی روز Polls میں Joe Biden چوتھے نمبر پر آ گیے تھے۔ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے Iowa Caucuses میں Joe Biden تقریباً  ختم ہو گیے تھے۔ اس میں شبہ نہیں ہے کہ Impeachment نے پریذیڈنٹ ٹرمپ کو ایک نئی Strength دی ہے۔       

No comments:

Post a Comment