Tuesday, March 10, 2020

Is God Socialist?


  Is God Socialist?

When said ‘God created ‘all human equal’ this is the base of Socialism. Then look, equal distribution system of God’s nature on the planet. The Sun, The Moon, Sun’s light in the day and Moon’s cool white light in the night, everyone on the planet gets equally. Then there are four seasons, the Spring, the Summer, the Fall, and the Winter, everyone on the planet gets four seasons equally. Then on the planet, every region equally has God’s nature, beautiful places, and sceneries, as America has beautiful places like Nepal, Mali and many other countries have beautiful places.  
God has given beautiful women to every religion, color, and race, even those they don’t believe in God; Hindu, Buddhist, and Atheist have beautiful women. This is God’s best system of equality. We can say its Socialism.
In China’s Socialist system, first America’s Apple Company become a trillion-dollar company, and this is God’s blessing

مجیب خان
Democratic Presidential candidate Senator Bernie sanders

Democratic Presidential candidate former Vice President Joe Biden


  امریکہ کی 2سو سے زیادہ کمپنیاں جب چین کے سوشلسٹ  نظام میں بہت کامیاب اور خوش ہیں۔ چین میں امریکی کمپنیاں زبردست منافع بنا رہی ہیں۔ جس کا امریکہ کے سرمایہ دارا نہ نظام میں ان کمپنیوں  نےکبھی تصور نہیں کیا ہو گا۔ پھر امریکہ میں سوشلزم کو سرد جنگ دور کے ذہن سے کیوں دیکھا جاتا ہے۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار Burnie Sanders نے سوشلزم کی بات امریکہ میں انتظامیہ کی اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے کیا ہے۔ جن کا فائدہ صرف one percent کو ہوا ہے۔ جو Millionaire and Billionaire ہیں۔ ساری دولت ان کے پاس آ گئی ہے۔ جبکہ امریکی عوام کے ایک بہت بڑے حصہ کی زندگیوں میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ان کی آمدنی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ امریکی عوام آج بھی Hand to mouth ہیں۔ ان کی زندگی Pay check to Pay check سے نہیں نکلی ہے۔
  Social welfare system دراصل سوشلزم ہے۔ اور یہ سسٹم امریکہ میں ہے۔ غریب شہری حکومت کے Welfare Check  پر زندہ ہیں۔ حکومت انہیں Stamps   Food دیتی ہے۔ انہیں Low income housing فراہم کرتی ہے۔ Free healthcare فراہم کر تی ہے۔ ان کے Utilities bill بھی حکومت Subsidize کرتی ہے۔ گزشتہ 20سال میں 40ملین امریکیوں کا Survival حکومت کی امداد پر ہے۔ یہ آبادی تقریباً  کیوبا کی آبادی کے برابر ہو گی۔ جو ایک سوشلسٹ ملک ہے۔ Burnie Sanders نے اگر اس سسٹم کو اپنی انتخابی مہم کی بحث بنایا ہے جو Middle and poor class کے لیے بالکل کام نہیں کر رہا ہے بلکہ صرف One percent کے لیے کام کرتا ہے۔ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کے بجاۓ اسے سوشلزم کی بحث بنا دیا ہے۔ اور Burnie Sanders پر سوشلسٹ اور کمیونسٹ ہونے کے لیبل لگ رہے ہیں۔ 50s میں کیلیفورنیا میں سینٹ کے الیکشن کی مہم میں رچر ڈ نکسن نے اپنے ڈیمو کریٹ حریف کے بارے میں کمیونسٹ ہونے کا کہا تھا۔  اپنے حریف پر صرف کمیونسٹ کا لیبل لگانے سے رچر ڈ نکسن الیکشن جیت گیے تھے۔ الیکشن جیتنے کے بعد نکسن نے کہا ان  کے مقابلے پر ڈیمو کریٹ حریف کمیونسٹ نہیں تھے۔ امریکہ میں سیاست ابھی تک 50s, 60s, 70s کی سوچ سے آزاد  نہیں ہوئی ہے۔ روس میں اس دور کے کمیونسٹ آج Capitalist ہیں۔ اور امریکہ میں Billions invest کرنے کی بات کرتے ہیں۔ چین میں Socialists Capitalist Billionaire and Millionaire ہو گیے ہیں۔ اور ہر سال ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ Socialist Corporate China بنانے کے لیے چین کا Long March جاری ہے۔ 200سے کے قریب امریکی کمپنیاں چین میں ہیں۔ تقریباً 60 ہزار امریکی ان کمپنیوں میں کام کرتے ہیں۔ امریکی کمپنیاں چین کے Socialist system میں بہت Prosperous ہیں اور 20سال میں ان کمپنیوں نے کھربوں ڈالر منافع بنایا ہے۔ جو اس مختصر مدت میں شاید امریکہ میں ممکن نہیں تھا۔ امریکی Auto کمپنیاں جن کا امریکہ میں Survival مشکل ہو گیا تھا۔ وہ چین میں Profitable Business کر رہی ہیں۔ ایک Socialist system میں 30سال میں000 ,350 چینیوں کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ چین میں ایک نئی Middle Class کا فروغ ہوا ہے۔ جبکہ امریکہ کے Capitalist System میں 40 ملین غریب ہو گیے ہیں۔
   چین کے Socialist system میں Capitalism Expand ہوا ہے۔ جبکہ امریکہ میں گزشتہ 20 سالوں میں Capitalism Stagnant ہے۔ امریکہ میں ہزاروں کی تعداد میں  لوگوں کو کمپنیوں، فیکٹر یوں اور بنکوں سے بیروزگار کر دیا تھا۔ Middle Class کو ختم کر نے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایک عرصہ تک لوگوں کو بیروزگار رکھا گیا تھا۔ اور پھر جب انہیں دوبارہ Hire کیا گیا تو انہیں کم  Wages  پر رکھا گیا تھا۔ جو Machinist  پہلے 40 ڈالر گھنٹے پر 35سال سے کام کر رہے تھے۔ انہیں 25ڈالر پر رکھا گیا تھا۔ اسی طرح جو 20ڈالر گھنٹے پر کام کرتے تھے۔ انہیں 12ڈالر گھنٹے پر رکھا تھا۔ سرد جنگ کے دور میں باپ Middle Class میں تھا۔ سرد جنگ ختم ہونے کے بعد بیٹا Lower Middle Class میں آ گیا۔ اس سسٹم نے لوگوں کی غربت ختم نہیں کی ہے۔ بلکہ لوگوں کو غریب کر دیا ہے۔  سرد جنگ کے دور میں امریکہ اور مغربی ملکوں میں لیبر کو جو مراعات دی گئی تھیں۔ اور لیبر یونین کے جو اختیارات تھے۔ وہ کمیونسٹ ملکوں میں لیبر کی مراعات اور لیبر یونین کے  مقابلے پر دئیے گیے تھے۔ وہ اب سب ختم ہو گیے ہیں۔ لیبر یونین  کی پاور ختم ہو گئی ہیں۔ Burnie Sanders نے اس صورت حال میں Working Class کی گرتی ہوئی حالت کی بات کی ہے۔ ان کی Wages بڑھانے کی بات کی ہے۔ ہر امریکی شہری کے لیے Health care سہولتیں فراہم کرنے کی بات کی ہے۔ اسے Burnie Sanders کا Socialist Agenda کہا جا رہا ہے۔
  امریکہ نے کمیونسٹ ویت نام سے فری ٹریڈ معاہدہ کیا ہے۔ امریکی کمپنیاں اب ویت نام کا رخ کر رہی ہیں۔ کمیونسٹ ویت نام کی اشیا امریکہ میں ان کے گھروں میں استعمال ہو رہی ہیں جو Burnie Sanders کو سوشلسٹ کہتے ہیں۔ اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں کہ جیسے Burnie Sanders  کے پریذیڈنٹ بننے سے امریکہ میں سوشلسٹ انقلاب آ جاۓ  گا۔ جو یہ کہتے اور یہ سوچ رکھتے ہیں۔ وہ ابھی تک 50s, 60s, 70s کی سیاست میں دنیا دیکھتے ہیں۔ ان کی یہ Politics of Hypocrisy ہے کہ کمیونسٹ ویت نام سے امریکہ کا Free Trade معاہدہ کر کے خوش ہوتے ہیں۔ لیکن Miami کے ہمسایہ کمیونسٹ کیوبا پر تجارتی دروازے بند رکھنے سے خوش ہوتے ہیں۔ Socialist China نے دنیا میں اپنی تجارت کے دروازے سب کے لیے کھلے ر کھے ہیں۔ بھارت چین کا ہمسایہ جسے امریکہ چین کے خلاف اپنا فوجی اتحادی بنانا چاہتا ہے، چین نے اس کے ساتھ  بھی اپنے تجارتی دروازے کھلے ر کھے ہیں۔ آج کی Global World میں Capitalist, Communist, Socialist سب ایک ہی Boat پر سوار ہیں۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ Communist اور Socialist ہیں جنہوں نے Capitalists کو ڈوبنے سے بچایا ہے۔ اور ان کی Middle Class کو زندہ رکھا ہے۔                

No comments:

Post a Comment